GHQ Ministry of Defence Civilian Jobs 2025 | پاکستان آرمی وزارت دفاع سولین نوکریاں

Admin Rozgar Plus
0


 پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ)، وزارت دفاع (Ministry of Defence) کے تحت سولین / نوکریاں 


پاکستان میں روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان آرمی GHQ (Ministry of Defence) نے نئی Civilian Jobs 2025 کا اعلان کیا ہے۔ یہ نوکریاں مختلف شہروں کے لیے ہیں اور مختلف تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدوار ان کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی ایک بہتر مستقبل کے خواہشمند ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے بہترین ہے۔

اہم نکات

  • یہ آسامیاں مختلف بی پی ایس اسکیل پر مشتمل ہیں۔

  • امیدواروں کی عمر کی حد زیادہ تر 18 سے 30 سال رکھی گئی ہے جبکہ کچھ پوسٹوں پر زیادہ بھی ہے۔ اشتہار پر لکھا ہوا ہے۔

  • مرد و خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں۔

  • کچھ آسامیوں کے لیے کمپیوٹر کورسز، ٹائپنگ اسپیڈ اور تجربہ لازمی ہے۔

  • درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار اشتہار میں واضح کیا گیا ہے۔

  • GHQ Ministry of Defence Civilian Jobs 2025 کی فہرست درج ذیل ہے


نمبر عہدہ اسکیل (BPS) آسامیوں کی تعداد تعلیمی قابلیت / مہارت عمر کی حد
1 اسسٹنٹ 15 15 گریجویشن + کمپیوٹر مہارت (MS Office/NITB کورس) 18 تا 33 سال
2 کمنیوکیشن اسسٹنٹ 15 3 ایف اے/ایف ایس سی + متعلقہ تجربہ 18 تا 30 سال
3 سٹینو ٹائپسٹ 14 35 انٹرمیڈیٹ، ٹائپنگ اسپیڈ 80/40 w.p.m 18 تا 30 سال
4 ڈیٹا انٹری آپریٹر 14 21 گریجویشن + کمپیوٹر اسکلز 18 تا 30 سال
5 یو ڈی سی (Upper Division Clerk) 13 3 انٹرمیڈیٹ + 25 w.p.m ٹائپنگ اسپیڈ 18 تا 30 سال
6 کیٹلاگر 13 1 لائبریری سائنس میں بیچلر/ڈپلومہ 18 تا 30 سال
7 پروجیکشنسٹ 12 1 ٹیکنیکل ڈپلومہ + فلم/ویژول ہینڈلنگ کا تجربہ 18 تا 30 سال
8 کمپوزیٹر 11 3 پرنٹنگ/کمپوزنگ میں ڈپلومہ یا تجربہ 18 تا 31 سال
9 ایل ڈی سی (Lower Division Clerk) 11 31 میٹرک + 30 w.p.m ٹائپنگ اسپیڈ 18 تا 30 سال
10 فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ (مرد/خواتین) 11 2 انٹرمیڈیٹ + سماجی کام کا علم 18 تا 30 سال
11 میوزک لائبریرین 11 1 میوزک یا لائبریری سائنس میں ڈپلومہ 18 تا 30 سال
12 سٹور کیپر 9 1 میٹرک + متعلقہ تجربہ 18 تا 30 سال
13 ڈرائیور 4 4 پرائمری پاس + ڈرائیونگ لائسنس 18 تا 30 سال
14 نائب قاصد 1 4 پرائمری پاس 18 تا 30 سال
15 مالی 1 2 پرائمری پاس + باغبانی کا تجربہ 18 تا 30 سال
16 چوکیدار / خاکروب 1 متعدد پرائمری/خواندہ 18 تا 30 سال





درخواست دینے کا طریقہ کار

  1. امیدوار سرکاری ویب سائٹ https://www.amdte-rect.gov.pk/ پر آن لائن درخواست دیں۔ اور اسی ویب سائٹ پر اشتہار بھی آپ کو مل جائے گا۔

  2. درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 ستمبر 2025 ہے۔

  3. امیدوار کے پاس شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔

  4. سرکاری ملازمین کو اپنی درخواست کے ساتھ این او سی (NOC) جمع کرانا ہوگا۔

  5. صرف شارٹ لسٹ امیدواروں کو ٹیسٹ/انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

  6. ٹیسٹ/انٹرویو کے وقت کوئی ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔



اہم ہدایات

  • درخواست صرف آن لائن جمع ہوگی، بذریعہ ڈاک یا ہاتھ سے دی گئی درخواست قبول نہیں ہوگی۔

  • BPS-1 سے BPS-5 تک کی آسامیوں کے لیے کوئی فیس جمع نہیں کرنی ہوگی۔

  • BPS-6 سے BPS-15 تک کی آسامیوں کے امیدواروں کو اپنی درخواست آن لائن جمع کروانے سے پہلے بینک الحبیب لمیٹڈ میں مقررہ فیس جمع کرانی ہوگی۔

  • فیس کی تفصیل:

    • BPS-6 تا BPS-10 = 250 روپے

    • BPS-11 تا BPS-15 = 350 روپے

  • ٹیسٹ/انٹرویو سینٹر میں داخلے سے قبل اصل فیس جمع کرانے کی رسید چیک کی جائے گی۔
  • امیدوار صرف ایک پوسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

  • خواتین، اقلیتی برادری اور معذور افراد کے لیے مخصوص کوٹہ رکھا گیا ہے۔

  • غلط معلومات فراہم کرنے والے امیدوار کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔

  • امیدوار کو اپنی درخواست کے ساتھ درست موبائل نمبر اور ای میل دینا ہوگا۔


نتیجہ

یہ ایک بہترین موقع ہے ان نوجوانوں کے لیے جو سرکاری محکموں میں نوکری کے خواہشمند ہیں۔ مختلف تعلیمی قابلیت رکھنے والے افراد اپنی اہلیت کے مطابق درخواست دے سکتے ہیں۔ چونکہ یہ آسامیاں پورے پاکستان کے لیے ہیں اس لیے بڑے پیمانے پر امیدوار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنے کیریئر کو محفوظ اور روشن بنانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر آپ بھی GHQ Ministry of Defence Civilian Jobs 2025 کے لیے اپلائی کریں۔ جابز کا اشتہار ان کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے۔

کوشش ضرور کریں باقی اللہ پاک مدد کرے گا انشاءاللہ گڈ لک 

پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں آپ کی وجہ کسی کا مستقبل بدل سکتا ہے 


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)