Aviation Spares Depot EME - Storeman, USM Multan Cantt New Jobs - Rozgar Plus

Saturday, March 21, 2026

Aviation Spares Depot EME - Storeman, USM Multan Cantt New Jobs

 تعارف:

اسلام علیکم ایک بار پھر آپ کی خوش آمدید کہتے ہیں، امید کرتا ہوں آپ ٹھیک ہوں گے۔ آپ کو معلوم ہے کہ Rozgar Plus پاکستان کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی نوکریوں کی انفارمیشن مہیا کرتا ہے۔ آج ایک نئی جابز لے کر آیا ہوں، آج میں پاکستان کا سرکاری ادارہ Aviation Spares Depot EME میں نیو جابز کی اناؤنسمنٹ ہوئی ہے اس کی تمام انفارمیشن آپ لوگوں کو آج مکمل سٹیپ بائی سٹیپ بتاؤں گا۔ اور یہ بھی انفارمیشن دوں گا کہ آپ نے اس پر اپلائی کیسے کرنا ہے، اور مزید یہ کون کون اپلائی کر سکتا ہے،  

ایوی ایشن سپیئرز ڈپو ای ایم ای کیا ہے؟

اس ادارے میں پاکستان آرمی کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹر کے اسپئرز پارٹس کے ذخیرے کی جگہ ہے، یہ پاکستان آرمی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں پر نہ صرف نیو سامان بلکہ ان کے پاٹس کو مرمت بھی کیا جاتا ہے۔ 

آسامیوں کے نام اور ان کی تعداد اور سکیل کیا ہیں؟

سب پہلے بات کرتے ہیں کہ آسامیوں کے نام کیا ہیں، آج ایوی ایشن ڈپو نے تین قسم کی آسامیوں کی اناؤنسمنٹ کی ہے، اسسٹنٹ سٹور کیپر، یو ایس ایم، سٹور مین۔

ان آسامیوں کی تعداد کیا ہے ؟ کتنی سیٹس ہیں؟

اسسٹنٹ سٹور کیپر کی آسامی کی تعداد 01 ہے اور یو ایس ایم آسامی کی تعداد 01 ہے اور سٹور مین کی آسامی کی تعداد 02 ہیں۔ اور یہ آسامیاں کوٹہ کے حساب سے ہیں، جیسا کہ اسسٹنٹ سٹور کیپر سندھ دہیی علاقے کے لیے، سٹور مین یہ لوکل کے لیے اور یو ایس ایم یہ بھی لوکل کے لیے رکھی گئی ہیں۔ 

اور وہ حضرات جن کے پاس زیادہ تعلیم اور تجربہ یا سرٹیفیکیٹ ہوں گے ان سب کو ان پوسٹس پر ترجیح دی جائے گی۔ 

AVIATION SPARES DEPOT EME MULTAN JOBS 2026
POST DATE
22 March 2026
LOCATION
Multan ,Pakistan
SECTOR
Government
COMPANY
Aviation Spares Depot EME
EDUCATION REQUIRED
Primary, Intermediate, Matric
AGE REQUIRED
18 to 30
LAST DATE
03 April 2026



آپ ان پوسٹ پر کیسے اپلائی کر سکتے ہیں؟

  • جو لوگ ان پوسٹس پر دلچسپی رکھتے ہیں اور اپلائی کرنا چاہتے ہیں ان کو اپنے تمام تعلیمی اسناد سرٹیفکیٹ، دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر تجربہ سرٹیفکیٹ وغیرہ 15 دن کے اندر جمع کرائیں۔
  • اور وہ حضرات جو پہلے سے کسی سرکاری ادارے میں نوکری کر رہے ہیں اور ان پوسٹ پر اپلائی کرنا چاہتے تو پہلے اس ادارے سے این او سی لے کر پھر وہ اپلائی کریں۔
  • بی پی ایس 1 سے 4 تک کے علاوہ باقیوں کے لیے 500 روپے کا پوسٹل آڈر بنا کر اپنے کاغذات کے ساتھ جمع کرائیں۔
  • اور اپنے تمام کاغذات کے ساتھ موبائل فون نمبر لازمی لکھیں اور امتحان کے دوران اپنے اصل کاغذات لے کر جائیں۔
  • اور ٹیسٹ انٹرویو کے لیے جو لوگ جائیں گے ان کو کوئی TA DA نہیں دیا جائے گا۔ 
  • جب آپ اپنے تمام کاغذات ایک لفافے میں پیک کر کے اور ساتھ میں 500 کے پوسٹل آڈر لگا کر ان کے ایڈریس پر ارسال کریں، یا آپ خود جا کر ان کے دفتر پر جمع کرا دیں۔ ان کا ایڈریس( کمانڈنگ آفیسر ایوی ایشن سپیئرز ڈپو ای ایم ای ملتان کینٹ)

اس ادارے میں کام کرنے کا فائدہ؟

  • ایوی ایشن سپیئرز ڈپو میں کام کرنے کا فائدہ یہ ہے ایک تو سرکاری نوکری ہے اور سول نوکری ہے 8 گھنٹے ڈیوٹی اور اس کے بعد آزادی۔
  • تنخواہوں میں الاؤنس اور دیگر سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔
  • اور جو لوگ ٹیکنیکل کام کے شوقین ہیں ان لوگوں کو بہت فائدہ ہے۔

آپ کا سوال ہو گا یہاں پر ٹیسٹ کیسا ہو گا؟

  • یہ جو 3 آسامیاں ہیں ان کے بیس پر آپ کا ایک چھوٹا سا پرچہ ہو گا جس میں ایم سی کیوز، اور جرنل نالج کے چند سوالات اور کچھ اسلامک سوالات وغیرہ کا پرچہ ہو گا۔
  • گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کوئی مشکل پرچہ نہیں ہوتا، سمپل سے چند سوالات ہوتے ہیں، اور اس کے بعد اسی یا اگلے دن آپ کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا، انٹرویو میں آپ کا نام، آپ کا کریکٹر، اور آپ کی تعلیم کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔ 
  • اور اس تمام مراحل کے بعد آپ کو کچھ وقت کے بعد کال کر کے آپ کو بلایا جاتا ہے کہ آپ کی سلیکشن ہو گئی ہے آپ اپنا میڈیکل کروائیں۔


پاکستان آرمی سپیئرز ڈپو ای ایم ای کے ایف اے کیوز؟


کیا سپیئرز ڈپو پاکستان کا سرکاری ادارہ ہے؟

جی ہاں، یہ پاکستان آرمی سے منسلک ہے اور سرکاری ادارہ ہے۔

کیا صرف ملتان والے لوگ اپلائی کر سکتے ہیں؟

نہیں،  سارے پاکستان سے کسی بھی شہر علاقے والے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اور اس کی عمر 18 سے 30 ہونی چاہیے۔

ایڈریس کہاں لکھنا ہے اور کیسے ارسال کرنا ہے؟

ایڈریس آپ نے لفافے کے بیک سائڈ پر لکھنا ہے اور ڈاکخانہ یا ٹی سی ایس کر سکتے ہیں۔


اہم نوٹ: اگر آپ اس پوسٹ کے متعلق کوئی مسئلہ یا سوال ہو تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں آپ کو انفارمیشن مہیا کی جائے گی شکریہ اور آپ کو اس پر ضرور اپلائی کرنا چاہیے اللہ کامیاب کرے آمین ہمیشہ خوش رہیں۔


No comments:

Post a Comment